یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکراچی، سعید آبادمیں ہو ٹل پر فائرنگ، بلوچستان کے دو رہائشی...

کراچی، سعید آبادمیں ہو ٹل پر فائرنگ، بلوچستان کے دو رہائشی قتل

کراچی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ سندھ کے مرکزی علاقے کراچی سعید آباد میں گزشتہ شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے رہائشی دو نوجوانوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ حبیب الرحمٰن اور 28 سالہ عبدالوہاب پر نیول کالونی کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں مسلح افراد نے حملہ کردیا، انہیں گولیاں لگنے سے شدید زخم آئے اور انہیں ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اصل ہدف حبیب تھا جس کا کسی کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا اور اس سلسلے میں ایک جرگہ بھی ہوا تھا، انہوں نے بتایا کہ علاقے سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسلح شخص پیدل ریسٹورنٹ میں داخل ہوا، اندر موجود افراد پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔سعید آباد پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ہوٹل کے مالک اسرار نے بتایا کہ مقتول وہاب کا گھر ضلع بلوچستان حب چوکی کے قریب ہے جب کہ اس کا آبائی تعلق محلہ سلطان پور ، پنو عاقل ضلع سکھر سے تھا ۔ مقتول وہاب 2 بیٹوں کا باپ تھا ، ہوٹل میں رات کی ڈیوٹی کرتا تھا اور ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر حب چلا جاتا تھا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول حبیب اللہ کا آبائی علاقہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ میزئی آذہ بدوان قلعہ عبداللہ سے تھا اور 4 دن دن قبل بطور مہمان آیا تھا اور کراچی میں کام ڈھونڈ رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز