شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکراچی، قابض پاکستانی فورسز نے زاہد بارکزئی کی گرفتاری ظاہر کر دی

کراچی، قابض پاکستانی فورسز نے زاہد بارکزئی کی گرفتاری ظاہر کر دی

کراچی (ہمگام نیوز) آج کراچی میں قابض پاکستانی فورسز رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک میڈیا بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں کارروائی کے دوران طلبہ کو شدت پسندی کی جانب ورغلانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دعویٰ کے مطابق، کراچی کے علاقے کورنگی، چکرا گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔

فورسز کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، 5 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، 10 میٹر پرائما کارڈ اور ایک کلو بال بیئرنگ برآمد ہوئی۔ ملزمان کالج اور جامعات کے طلبہ کی ذہن سازی کرتے تھے۔

دعویٰ کیا گیا کہ ملزمان نے حساس مقامات پر مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی اور ان کے قبضے سے انتہا پسندی پر مبنی 250 بکسز کا لٹریچر بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد عرف بارکزئی شامل ہیں۔

فیملی کا دعوی ہے کہ زاہد بارکزئی کو 27 جنوری کی رات تقریباً دو سے ڈھائی بجے کے درمیان سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز