پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںکراچی:چائنیزکونسلیٹ حملے میں ملوث فورسزنےاورنگی ٹاون سے 1خاتون گرفتارکی

کراچی:چائنیزکونسلیٹ حملے میں ملوث فورسزنےاورنگی ٹاون سے 1خاتون گرفتارکی

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) ویب میڈیا اطلاعات کے مطابق قابض پاکستان کے فورسز نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ،خاتون کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، فورسز کے مطابق خاتون اس حملے میں ملوث اور اس کا تعلق کراچی سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز کی کاروائی کے باعث چینی قونصلیٹ پر حملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن کراچی سے ایک خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔
فورسز ذرائع کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں ایک خاتون بھی ملوث تھی۔خاتون کو اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔جب کہ اس کی نام قومیت اورمزید تفصیلات معلوم نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز