شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکراچی ؛ بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا علامتی احتجاجی...

کراچی ؛ بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا علامتی احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے سامنے آٹھویں روز جاری

 

کراچی ( ہمگام نیوز) آج احتجاجی کیمپ میں لاپتہ افراد سعید عمر ، عبدالحمید زہری اور عظیم دوست کے لواحقین بیٹھے رہے، جبکہ وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے جنرل سیکرٹری اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی سمی دین بلوچ بھی کیمپ میں موجود رہے
کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ایڈوکیٹ وقار بلوچ اور دیگر شامل تھے
اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ انکے پیاروں کو بازیاب کیا جائے اور انہیں اس درد بھری زندگی سے نکالا جائے، اگر ان لوگوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں اپنے قائم کردہ عدالتوں میں پیش کیا جائے،
واضح رہے کہ لواحقین نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے آرگنائزر آمنہ بلوچ کے ساتھ ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا سے انکے دفتر میں ملاقات کیں، جہاں سندھ پولیس کے زمہ داراں نے انکے جبری گمشدہ پیاروں کی بازیابی کی یقین دہانی کی.
لواحقین نے ایک دفعہ پھر سندھ حکومت سے اپیل کی کہ عید کے خوشیوں کے آمد پہ انکے پیاروں کو بازیاب کیا جائے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے عید منا سکیں –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز