دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںکراچی :آٹھ مہینہ بعد طلبعلم صغیر بلوچ بازیاب

کراچی :آٹھ مہینہ بعد طلبعلم صغیر بلوچ بازیاب

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی سے جبری طور پر اغوا کیے جانے والا طالبعلم صغیر بلوچ ولد غلام قادر بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے .

واضح رہے صغیر بلوچ کو جامعہ کراچی سے 20 نومبر 2017 کو سادہ کپڑوں میں ملبوس پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت اغوا کیا تھا، جب وہ یونیورسٹی کے کینٹین میں موجود تھے۔ صغیراحمد جامعہ کراچی میں پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم تھے- ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتیج سے ہے۔

جبکہ بلوچستان میں آئے روز اس طرح کی ماورائے عدالت زبردستی گرفتاریوں بعد جبری اغوا کیے جانے کے خلاف ان کے لواحقین بھی سراپا احتجاج ہیں۔ان کےعزیز و اقارب ہمیشہ سوشل میڈیا کے زریعے انسانی حقوق کے اداروں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کرتے رہتے ہے کہ وہ ان کی آواز بن کر ان کے اغوا شدہ رشتہ داروں کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز