کراچی(ہمگام نیوز) اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کا جواز بناکر پاکستانی فوج بلوچ آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کی بلوچ آبادی والے علاقوں میں قابض ریاست پاکستانی فوج کی جانب سے بربریت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 18 جولائی کی رات کے 2 بجے ملیر کے علاقے کوہی گوٹھ، صالح محمد گوٹھ اور غریب آباد میں قابض ریاستی دہشت گرد فوج نے بربریت کی اور پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ گھروں میں گھس کر بچوں اور خواتین کو یرغمال بناکر بلوچ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں کئی قیمتی سامان بھی لوٹ کر ساتھ لے گئے۔