کراچی: (ہمگام نیوز) 25 جنوری کو دالبندین میں منعقد ہونے والے بلوچ نسل کشی یادگاری دن کے مناسبت سے جلسہ عام کے آگاہی پروگرام کے سلسلے میں آج کراچی کے علاقے لیاری میں دوپہر 2 بجے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی جانی تھی۔
ریلی کے آغاز سے قبل ہی کراچی پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ اس دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد مظاہرین کو زد و کوب کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے لیاری کے متعدد مقامات کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے
۔