شنبه, دسمبر 28, 2024
Homeخبریںکراچی: بم دھماکہ دھماکہ2افرادجانبحق8شدیدزخمی

کراچی: بم دھماکہ دھماکہ2افرادجانبحق8شدیدزخمی

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) گزشتہ رات نیشنل ہائی وے پر قائد آباد فلائی اوور کے نیچے دھماکا رات 10 بجکر 45 منٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے میں جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت 16 سالہ پپو ولد مشتاق کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں رشید رفیق، مشتاق بلال، حق نواز، صدیق داؤد، ارسلان طارق، اللہ دتہ، قمر عباس، شہاب الدین ، منیر اور شاہد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوع پر پہنچا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ٹفن میں موجود ایک اور بم بھی برآمد ہوا، جو دیسی ساختہ اور تقریباً آدھا کلو گرام وزنی تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے یہ بم قائد آباد تھانے کے عقبی گراؤنڈ میں ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بم ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ لگتا ہے کہ دھماکے میں کم شدت والا بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز