شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکراچی: سی ٹی ڈی نے چار بلوچ لاپتہ افراد کو مبینہ جعلی...

کراچی: سی ٹی ڈی نے چار بلوچ لاپتہ افراد کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کر دیا

کراچی (ہمگام نیوز) گزشتہ رات کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چار لاپتہ افراد کو مبینہ طور پر مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے افراد بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھتے تھے اور مقابلے کے دوران قتل ہوئے۔

قتل ہونے والے تین افراد کی شناخت جلیل ولد نورمحمد، نیاز قادر ولد قادر بخش، حمدان عرف حکیم ولدمحمد علی جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

اہلِ خانہ نے سی ٹی ڈی کے موقف کو مشکوک قرار دیا ہے اور اسے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد پہلے سے لاپتہ تھے۔ ان کے مطابق، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عدالتوں میں درخواستیں بھی دائر کی جا چکی تھیں، تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اہلِ خانہ نے اس واقعے کو “جعلی مقابلے” قرار دیا اور حکومت سے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز