کیچ (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں مند اور پیشن کے رہائشی دو بلوچ نوجوانوں کو جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت حسنین ولد خالد سکنہ بلوچ آباد، مند اور رحمن ولد اسلم سکنہ پیشن کے نام سے ہوئی ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان زیرِ تعلیم ہیں جنکی گمشدگی کی خبر لیکر قریبی پولیس تھانے میں روجوع کی جہاں پولیس نے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا ملبہ خفیہ اداروں پہ ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق وجوان طالب علموں کو گزشتہ رات ساڈھے 9 بجے زیرِ حراست کیا گیا جن میں پولیس وردیوں میں ملبوس اہلکار بھی شامل تھے۔