سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںکراچی :فائرنگ سے ملک آباد کا رہائشی زخمی

کراچی :فائرنگ سے ملک آباد کا رہائشی زخمی

کراچی( ہمگام نیوز ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک آباد کا رہائشی زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ ٹرانسپورٹ کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سید ولد داد محمد کو شدید زخمی کر دیا.

سید ولد داد محمد تمپ کے علاقے ملک آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے.

زرائع کے مطابق سید کے لواحقین کا کہنا ہے کہ تین دن قبل فورسز کے حمایت یافتہ کارندوں اور سید ولد داد محمد کے مابین فون پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد فورسز کے حمایت یافتہ کارندوں نے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی.

تاہم ہمگام نمائندہ کی جانب سے تاحال واقع کی اصل محرکات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہے.

وضع رہے سید ولد داد محمد ایک بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے مسلک رہے ہیں، جس نے گزشتہ سال ہتھیار پھینک کر فورسز کے سامنے سرینڈر کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز