شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکراچی میں درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی

کراچی میں درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی

کراچی: (ہمگام نیوز) کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گئی جبکہ شہر کا ہیٹ انڈیکس 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی۔

زرائع کے مطابق زیادہ درجہ حرارت اور نمی کے امتزاج نے رہائشیوں کے لیے مشکل حالات پیدا کر دیے ہیں۔

دن بھر ہوا میں نمی کی سطح 50 فیصد سے زیادہ رہی، جس سے براہ راست سورج کی روشنی میں آنے والوں کی تکلیف میں اضافہ ہوا۔ ان حالات میں باہر رہنا گرمی سے متعلق صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

شہر کے جنوب مغربی ساحل پر کم دباؤ کے نظام نے معمول کی سمندری ہواؤں کو متاثر کیا ہے ، جس کی وجہ سے شمال مشرق سے آنے والی گرم ہوائیں غالب ہیں۔اس موسمی پیٹرن نے ہیٹ انڈیکس میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم، کچھ راحت نظر آتی ہے. توقع ہے کہ سمندری ہوائیں کل دوبارہ شروع ہو جائیں گی، جس سے ممکنہ طور پر سخت گرمی سے کچھ راحت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز