یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکراچی میں پولیس مقابلے میں خاتون جاں بحق، بیٹی زخمی

کراچی میں پولیس مقابلے میں خاتون جاں بحق، بیٹی زخمی

کراچی: (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون جاں بحق اور اس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 60 سالہ سارہ ابراہیم جاں بحق اور ان کی بیٹی غنوا زخمی ہو گئیں۔

سانحے کے بعد سارہ کے رشتہ داروں نے جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خاتون کی موت اور اس کی بیٹی کے زخمی ہونے کی ذمہ دار پولیس ہے۔

لواحقین نے احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے کو ہرطرح کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا۔ 20 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس احتجاج کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔

مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ گاڑی کو لگنے والی گولیاں پولیس کی جانب سے چلائی گئیں اور مطالبہ کیا کہ اسٹیل ٹاؤن کے ایس ایچ او اور دیگر ملوث افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز