کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے تربت کی معروف شخصیت مرحوم چاچا الیاس کا جوان سال بیٹا محمد طاہر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وہ دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے جب مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا تاہم مزاحمت کرکے انہوں نے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا۔ اس دوران ڈاکوؤں کے ایک ساتھی نے پیچھے سے گولی مار کر محمد طاہر کو ہلاک اور ان کے ایک ساتھی کو زخمی کردیا۔
محمد طاہر کی نعش کراچی سے تربت منتقل کی جارہی ہے ان کی تدفین اور جنازہ چاہسر میں کی جائے گی تاہم ابھی تک نماز جنازہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔