سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکراچی میں26دسمبرکو راشد حسین کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوگا،فیملی زرائع

کراچی میں26دسمبرکو راشد حسین کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوگا،فیملی زرائع

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں  جبری گمشدہ بلوچ مسنگ پرسنز کے بازیابی کیلئے قائم کی گئی ان کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سوشل میڈیا کے آفیشل پیج پر راشد حسین کی جبری اغوا کے احتجاج بارے ان کی فیملی زرائع بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے، کہ 26 دسمبر کو انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کی متحدہ عرب امارات سے جبری گمشدگی بعد ازاں غیر قانونی طور پر انھیں پاکستان حوالگی کو ایک سال پورا ہورہے ‎ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر راشد حسین کو شارجہ سے متحدہ عرب امارات کی خفیہ اداروں نے جبری طور اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھا اور کئ مہینوں زہنی و جسمانی ٹارچر کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا تاہم تاحال راشد حسین کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے ۔
‏‎راشد حسین کی غیر قانونی گمشدگی کے خلاف بیرون ملک سمیت بلوچستان  میں کئی احتجاج ہوئے ہیں اور راشد حسین کی والدہ محترمہ اپنے بیٹے کی بحفاظت بازیابی و انصاف کیلئے ہر دروازے پر دستک دے چکی ہیں.
‏‎لیکن ابھی تک ریاست پاکستان اور اسکے ادارے خصوصی طور پر ان کے اپنے قائم کردہ لوگوں کو انصاف دینے کیلئے نامنہاد جوڈیشری کو بھی خاطر میں نہ لاکر یکسر بائی پاس کرتے ہوئے راشد حسین کو ان کے خاندان کو بتائے بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کیا گیا ہیں۔
جبکہ متحدہ عرب امارات حکومت بھی اب تک جوابدہی سے گریزاں رہی ہے۔
راشد حسین کی والدہ اور بہن بانک فریدہ نے کراچی اور گردونواح کے بلوچ سندھی عوام اور تمام انسان دوستوں مظاہرہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے.
‏‎اس سلسلے میں 26 دسمبر کو دوپہر 2 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور سوشل میڈیا کمپین کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔
‏‎ان کے عزیز و اقارب نے تمام انسان دوست سیاسی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیں کہ انسانیت کی بقا کی خاطر26 دسمبر کو راشد حسین کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہمارے ساتھ آواز سے آواز ملائیں احتجاج اور سوشل میڈیا کمپین میں بھر پور حصہ لے کر اپنا حق ادا کریں۔

احتجاج وقت / دن 2 بجے کراچی پریس کلب
کمپین وقت / دن 12 بجے سے رات 12 بجے تکSaveRashidHussain#

یہ بھی پڑھیں

فیچرز