یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکراچی پسند کی شادی کرنے والی میاں بیوی پانچ سالہ بیٹے...

کراچی پسند کی شادی کرنے والی میاں بیوی پانچ سالہ بیٹے سمیت قتل،قاتلوں نے میتوں کی تدفین آبائی علاقہ میں کرنے کی اجازت نہیں دی

لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ کے رہائشی میاں بیوی کو پانچہ سالہ بیٹے سمیت قتل کرنے والے قاتلوں نے آبائی علاقہ میں میتوں کو تدفین کی اجازت نہیں دی مقامی بے حس انتظامیہ واپس تینوں نعشیں کراچی لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گھگر پھاٹک پر غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والے میاں بیوی اور بچے کی تدفین کی اجازت بلوچستان میں نہ ملنے پر ان کی تدفین کراچی میں کردی گئی۔

پولیس کے مطابق تینوں کی لاشوں کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ منتقل کیا گیا تھا تاہم رشتے داروں کی جانب سے وہاں تدفین کی اجازت نہ ملنے پر تینوں کی میتوں کو واپس کراچی لایا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں ان کی تدفین کردی گئی ہے، لاشوں کے ساتھ مقتول عبدالمجید کا بھائی اور کچھ خواتین بھی آئی تھیں جب کہ نماز جنازہ میں علاقہ مکین بھی شریک ہوئے۔

یاد رہےگزشتہ دنوں غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار سے عبدالمجید، اس کی اہلیہ سکینہ اور 5 سالہ بیٹے عبد النبی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مقتول عبد المجید کے بھائی نوروز نے بتایا کہ مقتول بھائی اور اس کی بیوی نے پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں اختلاف ہوگیا تھا لیکن 2 سال بعد صلح بھی ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں بچے سمیت بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز