شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکراچی پولیس نے دو بلوچوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی  

کراچی پولیس نے دو بلوچوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی  

 

کراچی: (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا کو جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایک خفیہ ایجنسی اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے جمعہ کو کراچی کے علاقے کالاکوٹ سے ولید عرف ولر اور شعیب عرف ببلو نامی دو افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

 

انھوں نے الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں افراد بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

آخر میں انھوں نے ان دونوں سے دستی بم برآمد کرنے کا جھوٹا الزام بھی لگادیا ہے۔

 

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے معصوم اور غیر مسلح بلوچوں کو جبری طور پر گمشدہ کرنے، ان پر جھوٹے الزامات اور مقدمات عائد کرنے اور جبری گمشدگی کے شکار افراد کو فیک انکاؤنٹر میں مارنے پر بدنام زمانہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز