شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک و زخمی، ...

کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک و زخمی، طالبان نے ذمہداری قبول کرلی

کراچی( ہمگام نیوز ) تحریک طالبان پاکستان نے کراچی پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے کی زمہ داری قبول کر لی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پولیس ہیڈکوارٹر ہمارے مجاہدین کے قبضے میں ہیں اور آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب حملے میں اس وقت ایک پولیس اہلکار اور ایک رینجر اہلکار ہلاک ہوا ہے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔ جبکہ شارع فیصل اور کراچی کے بہت سے ایرایاز کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پہ بند کردیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس ہیڈکوارٹر سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہے ہیں

ابتک ایک حملہ آوار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ تین حملہ آوار بھی مارے گئے ہیں فائرنگ جاری ہیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹر پر 8 سے 10 دہشتگردوں کا حملہ ہے حملہ آور پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے

رینجرز کا پولیس کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے

عینی شاہدین کے مطابق وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں میں 50 سالہ پولیس کانسٹیبل غلام عباس کے شہید ہونے جبکہ ،

35 سالہ رینجرز انسپکٹر عبد الرحیم ،

50 سالہ پولیس کانسٹیبل عبدالطیف

35 سالہ رینجرز اہلکار عمران

22 سالہ ایدھی رضاکار ساجد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

 جبکہ دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں پولیس آفس حملے کے بعد حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے تمام پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی۔ پولیس کی شہر بھر میں سخت ناکہ بندی و اسنیپ چیکنگ جاری ہے اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی قائم کردی گئی جبکہ اہم تنصیبات شہباز بلڈنگ، ایس ایس پی آفس پولیس ہیڈکوارٹر، ڈی سی ہاؤس سمیت دیگر تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بھی تمام پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز