چهارشنبه, جون 4, 2025
Homeخبریںکراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی ( ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کل سے اب تک چھٹی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں رات ایک بج کر 6 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

اس سے قبل کراچی میں اتوار کی شام 5 بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

آج صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز