یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeانٹرنشنلکرج اور یاسوج جیل میں پانچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

کرج اور یاسوج جیل میں پانچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

سنندج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض ایران نے کرج اور یاسوج کی جیلوں میں پانچ قیدیوں کو پھانسی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرج سنٹرل جیل میں چار قیدیوں جن میں امیر جہانگیری، جواد بازگری، سجاد نظری اور محسن شرفی کو منشیات سے متعلق جرائم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اتوار 6 اگست 2023 کو فجر کے وقت چار قیدیوں جن میں امیر جہانگیری، جواد بازگری، سجاد نظری اور محسن شریفی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

 باخبر ذرائع کے مطابق ان چاروں قیدیوں کو پہلے منشیات سے متعلقہ جرائم میں الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ایران کے عدالتی نظام نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔ اس خبر کے لکھے جانے تک ان چاروں قیدیوں کی پھانسی کی خبر سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی میڈیا میں سامنے نہیں آئی تھی۔

دریں اثنا یاسوج سنٹرل جیل میں ضلع دہدشت کہگیلویہ تعلق رکھنے والے اسد اللہ ارجمند نامی قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ اس قیدی کو پہلے “دانستہ قتل” کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کی جانب سے موصول ہونے رپورٹ کے مطابق بدھ 9 اگست 2023 کی صبح سویرے دہدشت کے رہائشی اسد اللہ ارجمند کو یاسوج سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

 باخبر ذرائع کے مطابق اس قیدی کو 14 سال قبل قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایران کے عدالتی نظام نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 اس خبر کے لکھے جانے تک اسد اللہ ارجمند کی پھانسی کی خبر سرکاری میڈیا اور عدلیہ سے وابستہ میڈیا میں سامنے نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز