کرج ( ہمگام نیوز) ہرانا نیوز کے مطابق پیر 2 جنوری کو فجر کے وقت دو قیدیوں کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا گیا، جن میں ایک بلوچ شہری بھی شامل تھا، جنہیں اس سے قبل منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ان قیدیوں کی شناخت بلوچ شہری احمد بچاقچی اور لورستان سے تعلق رکھنے والے عزیز بیگ حسینی کے طور پر بتائی گئی ہے۔
سزائے موت پانے والے قیدیوں کو یکم جنوری بروز ہفتہ کو دو دیگر قیدیوں کے ساتھ اس جیل کی قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا تاکہ وہ سزا پر عمل درآمد کر سکیں۔ دیگر دو اب بھی کرج کی ندامتگاہ سنٹرل پینٹینٹری میں قید تنہائی میں ہیں ـ