خضدار ،ژوب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار کـــــرخ ایم 8 روڈ نوکجو ایریا میں انتظامیہ کو ایک تشدد لاش ملی جسے کھلاڑیوں کے وار سے قتل کردیا گیا ہے۔
کرخ پولیس کے مطابق اللّٰہ داد ساسولی اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے گھر لاکھارو جارہے تھے جسے نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا ، لاش سول ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ژوب ٹریفک حادثہ ،اسلام آباد سے شال آنے والی المصطفیٰ بس قلعہ شیرک کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق 9 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا۔


