جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںکردستان: سلماس کی سرحد پر مسلح تصادم کا واقعہ کے کرد جنگجوؤں...

کردستان: سلماس کی سرحد پر مسلح تصادم کا واقعہ کے کرد جنگجوؤں کے ہاتھوں قابض ایرانی آرمی کے 4 اہلکار ہلاک

سلماس ( ہمگام نیوز) جمعرات 7 جولائی کی شام کردستان کے علاقے سلماس شہر کی سرحدی بلندیوں میں ایک کرد جنگجو تنظیم اور قابض ایرانی آرمی IRGC فورسز کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جس میں IRGC کے 4 اہلکار مارے گئے۔

ہنگاو نیوز ایجنسی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ “سنجی” اور “ماتہ خرپہ” کے دیہات کے درمیان اور کردستان ورکرز پارٹی کی فورسز اور پاسداران انقلاب کی فورسز کے درمیان بلندی والے علاقوں میں ہوا۔

ہنگاو ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس جھڑپ میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے اور اس جھڑپ کے دوسرے کرد جنگجوؤں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

تاہم ابھی تک پاسداران انقلاب کے قریبی ذرائع ابلاغ اور کردستان ورکرز پارٹی کے قریبی ذرائع ابلاغ نے اس جھڑپ کی خبر شائع نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز