دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکردستان کے سرگرم انسانی حقوق کے تنظیم "ھنگاؤ " نے بلوچوں کی...

کردستان کے سرگرم انسانی حقوق کے تنظیم “ھنگاؤ ” نے بلوچوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مزمت کی ـ

سنندج ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کردستان میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم “ھنگاؤ ” نے گزشتہ روز قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں شہید ہونے والے مظلوم بلوچوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں جو سانحہ پیش آیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے جس سے کئی معصوم بلوچ مزدور ایرانی آرمی کے ہاتھوں مارے گئے اور کئ زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی آرمی کی اس بربریت کے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اس سانحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران ہر وقت مظلوموں پر طاقت کا استعمال کرتا ہے جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے انہوں مزید کہا کہ “ھنگاؤ ” شہید ہونے والے بلوچوں کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی پوری علاج کا مطالبہ کرتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز