مستونگ : (ہمگام نیوز) مستونگ کے علاقے کردگاپ میں قابض فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر درجنوں نوجوان حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیئے جن میں دو کے نام معلوم ہوئے تفصیلات کے مطابق کردگاپ گرگینہ سے فورسز غوث بخش سرپرہ اور اس کے بھائی ساجد سرپرہ کو گرفتار کر کے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کردگاپ کے مختلف علاقوں میں قابض فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں علاقے سے اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کر جبری لاپتہ کردیا گیا ہے۔