کرد آزادی پسند تنظیم کے ہاتھوں 2 ترک فوجی ہلاک
کردستان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کل ہفتے کے روز ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ جنوب مشرقی ریاست ایگری میں کرد آزادی پسند تنظیم ‘پی کے کے’ کے جنگجووں کے ساتھ جھڑپوں میں دو ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
وزارت دفاع نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب پی کے کے (کردستان ورکرز پارٹی) کے جنگجوؤں کی ایک گروپ نے ایرانی سرحد پر واقع دوگو بیازید علاقے میں ترکی کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی۔
وزارت دفاع کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔
واضح رہے ترکی نے پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ ترک افواج جنوبی اور مشرقی ترکی میں لرد اکثریت والے علاقوں اور شمالی عراق میں اور ترکی کی سرحد سے متصل کرد جنگجووں کے خلاف اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے۔