سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںکرد آزادی پسند جماعتوں کے ہیڈ کوارٹر پر ایران آرمی کے میزائل...

کرد آزادی پسند جماعتوں کے ہیڈ کوارٹر پر ایران آرمی کے میزائل حملے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 12 اور زخمیوں کی 47 ہوگیا

سنندج (ہمگام نیوز) کردستان ڈیموکریٹک پارٹی آف ایران (حدیقہ) آزاد کردستان پارٹی آف ایران (PAK)، ایران کی کوملہ پارٹی اور کوملہ پارٹی کے ہیڈکوارٹر اور کیمپوں پر آئی آر جی سی کے میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران گزشتہ روز کم از کم 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اور 47 زخمی ہوئے ہیں ـ

 

انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے دوران 6 پاک پیشمرگہ اور 4 ڈیموکریٹک پارٹی پیشمرگہ اور اس پارٹی کے 2 ارکان جن میں سے ایک حاملہ خاتون شامل تھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

چند گھنٹے قبل عراقی کردستان علاقائی حکومت کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہے۔ ہینگاؤ کو بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والے 6 افراد کی جسمانی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ممکنہ متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

باخبر ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کویہ شہر (ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈ کوارٹر اور کیمپ) میں کم از کم 21 افراد زخمی ہوئے ہیں ان حملوں میں کردستان لیبر پارٹی کے 24 افراد زخمی اور 2 افراد کے کیمپ میں زخمی ہوئے۔

 

ان حملوں کے دوران قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کا ایک میزائل ڈیموکریٹک پارٹی کے آزادی کیمپ میں واقع “آزادی” ایلیمنٹری اسکول کے قریب گرا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 طلباء زخمی ہوئے۔

 

قابض ایرانی پاسداران انقلاب نے پانچ روز قبل کردستان کے علاقے کی پہاڑی بلندیوں پر گولہ باری شروع کر دی تھی، جہاں ان جماعتوں کے متعدد ہیڈکوارٹرز اور ان کے خاندانوں گھر واقع ہیں۔

 

بروز بدھ کو ایک اور سرحدی علاقے میں صبح ساڑھے 8 بجے سے گولہ باری شروع کی گئی اور مقامی وقت کے مطابق 10 بجے کے وقت سے 70 سے زائد بیلسٹک میزائلوں اور 30 ​​خودکش ڈرونز نے ان جماعتوں کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

 

ہینگاؤ نے پہلے بھی ویڈیوز شائع کرکے اطلاع دی تھی کہ بنہ اور سردشت کی سرحد سے بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز