{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تہران(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج اتوار 10 اکتوبر کو وریشیہ مرادی جو ایک کرد سیاسی قیدی ہیں، کو اوین جیل میں قید کیا گیا تھا اور مشرقی کردستان کی فری ویمنز سوسائٹی کژار کی 15 ویں برانچ کے ذریعے تہران میں ایرانی عدالت نے جج ابوالقاسم صلواتی کی سربراہی میں انہیں غداری کے الزام میں سزائے موت سنا دی ۔

 وریشہ مرادی کے وکلاء کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا جبکہ انہیں عدالتی سیشن میں اپنا دفاع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور جج صلواتی نے اپنے وکلاء کو بھی اپنا دفاع کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے علاوہ، مقدمے کے وکلاء جنہیں اس سے پہلے کیس کا مطالعہ کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا تھا، دوسرے عدالتی سیشن کے اختتام کے بعد، صرف چند گھنٹوں کے لیے اپنے مؤکل کے کیس کا مطالعہ کرنے میں کامیاب رہے۔

 وریشہ مرادی کو یکم اگست 2023 کو سنندج کے قریب شدید تشدد کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور پانچ ماہ بعد پوچھ گچھ کے بعد اوین جیل منتقل کر دیا گیا۔

 اس سال 10 اکتوبر کو سزائے موت کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کے موقع پر، اس نے ایران کی طرف سے سزائے موت کے اجراء اور ان پر عمل درآمد کے خلاف احتجاجاً تہران کی اوین جیل میں 20 دن تک بھوک ہڑتال کیا تھا ، لیکن ایرانی عدالت اور قوانین پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا ۔