چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںکرد عظیم لوگ ہیں، میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں:صدر امریکہ ڈونلڈ...

کرد عظیم لوگ ہیں، میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں:صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک،27 ستمبر2018: (ہمگام نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے رواں اجلاس کے دوران بین الاقوامی نمائندوں کے ساتھ سالانہ خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرد عظیم لوگ ہیں، میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں، وہ داعش اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سنگ لڑے ہیں ، ہزاروں کی تعداد میں کٹے ہیں مرے ہیں، امریکہ انہیں کبھی بھول نہیں سکتا، خاص کر میں تو بالکل بھی انہیں نہیں بھول سکتا، وہ اپنے خطے میں رہتےہیں ہم ان کی ہر ممکن حد تک مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار ایک کرد صحافی کے سوال کے جواب میں کہے ہیں۔

یاد رہے کہ کردوں کی داعش اور مذہبی شدت پسندوں کے خلاف عالمی حمایت حاصل ہے، لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے کرد جنگجو رہنما اور سیاسی پارٹیاں امریکہ سے ضروری امداد میں سست روی کی شکایت کرتے پائے گئے لیکن حالیہ امریکہ کی ایران پر پابندیوں اور ایران کی جانب سے کرد ارکان کے خلاف مسلح کاروائیوں کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر کردستان کی آزادی میں دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینکس اور خطے کے دوسرے ممالک اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ کرد داعش کے خلاف اس خطے میں قلیدی کردار کا حامل طاقت ہے۔ امریکی صدر کے آج کے بیان سے ایران، عراق، شام اور ترقی کے زیر تلسط کردستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ اب یہ بات مزید واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ کردوں کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑے گی۔
کردستان کی آزادی کی تحریک کا مضبوط حمایتی بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے بارہا دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں دیر پا امن اور مذہبی شدت پسندی کو لگام دینے لئے عالمی برادری کو اقدامات اٹھانی چاہیے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز