دزاپ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار 21 اپریل کو فجر کے وقت 6 بلوچ اور ایک کرد سمیت 7 قیدیوں کو کرمان اور چابہار کی جیلوں میں پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چابہار جیل میں پھانسی پانے والے دو قیدیوں کی شناخت 30 سالہ سعید جدگال ولد لال محمد ہے دوسرے پھانسی پانے والے قیدی کی شناخت مھم جان ولد مولا بخش کے نام سے ہوئی ـ

 رپورٹ کے مطابق کرمان جیل میں پھانسی پانے والے چار بلوچ قیدیوں کی شناخت 34 سالہ احمد رضا میری ولد محمد میری ساکن زاہدان ، 53 سالہ شمس الدین کشانی ولد شوکت ساکن زاہدان اور ایک کرد قیدی 54 سالہ جمال مردانی ولد حسین ساکن “گوگجلو بوکان آذربائیجان کے ناموں سے ہوئی ـ

 رپورٹ موصول ہوجانے تک کرمان جیل میں پھانسی پانے والے دوسرے بلوچ قیدی کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کرمان جیل کے چار قیدیوں کی اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات گزشتہ ہفتے کو دوپہر بارہ بجے اسی جیل میں ہوئی تھی، سعید اور محمد نے بھی گزشتہ شام چابہار جیل میں اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات کی تھی ـ

 سعید اور محمد کو تقریباً چھ سال قبل چابہار میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

 شمس الدین تقریباً سات سال پہلے اور احمد رضا کو 2022 میں کرمان شہر کے داخلی راستے سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔

 احمدرضا کے لواحقین کے مطابق، اس نے بار بار عدالت میں منشیات فروشی کے الزام کی تردید کی تھی اور اس نے کہا تھا کہ وہ صرف اس بس کا ڈرائیور تھا جس میں منشیات برآمد ہوئی تھیں۔ اسے معلون بھی نہیں تھا ـ