ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبنپور، سیلاب میں بہہ کر جانبحق ہونے والے بچے کی لاش چوتھے...

بنپور، سیلاب میں بہہ کر جانبحق ہونے والے بچے کی لاش چوتھے روز بعد برآمد

بنپور(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 18 اپریل کو پشت کاور کور کے سیلاب سے میں گر کر لاپتہ ہونے بچے کی لاش آج اتوار کے دن مقامی لوگوں نے مچھ قاسم گاؤں سے برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور میں گزشتہ دنوں پشت کاور کور کے سیلابی ریلے میں بہہ کر جانبحق ہونے والے 10 سالہ الیاس رئیسی ولد رضا رئیسی کی لاش کو مقامی لوگوں نے مچ قاسم گاؤں کے قریب برآمد کر لی ۔

 رپورٹ کے مطابق الیاس جمعرات کو دوپہر دو بجے کے قریب اپنے بڑے بھائی کے ساتھ سیلاب دیکھنے کے لیے ندی پر گیا لیکن پھسلنے کے بعد سیلاب ریلے میں گر گیا اور اس کے بھائی کی اسے بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

 کہا جاتا ہے کہ واقعہ کے وقت ہلال احمر کے دستے بھی وہاں موجود تھے لیکن انہوں نے اس بچے کو بچانے کے لیے کوئی مثبت کام نہیں کیا اور اس کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع کی اور پھر یہ کہہ کر واپس گئے کہ کل کشتی کے ذریعے اس جگہ کا معائنہ کرکے تلاش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز