کرمان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز کرمان جیل میں پانچ سال قید کے بعد ایک قیدی کو پھانسی دے دی۔
اس قیدی کی شناخت “جلال بویاقچی” بتائی گئی ہے جو کہ صوبہ ہمدان کے شہر کبودرہنگ کا رہائشی بتایا گیا ـ
رپورٹ کے مطابق بویاقچی کو 2018 میں کرمان سے گرفتار کرکے عدالت میں پیشی کے بعد اسے سزائے موت سنائی گئی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جیل حکام نے آخری ملاقات کے لیے اس کے اہل خانہ کو بتائے بغیر اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا ۔
واضح رہے کہ جلال کے علاوہ تین بلوچ قیدیوں کو بھی پھانسی دی گئی ہے جنکی رپورٹ پہلے شائع ہوچکی ہے ـ