شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکرمان میں ملک گیر احتجاج کے دوران بلوچ طالبہ قابض ایرانی فورسز...

کرمان میں ملک گیر احتجاج کے دوران بلوچ طالبہ قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق

کرمان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، ملک گیر احتجاج کے دوران ایک بلوچ طالبہ کو قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

جاں بحق طالبہ کی شناخت 21 سالہ مرضیہ کمالی کے طور پر ہوئی ہے، جو عنبرآباد کی رہائشی تھیں اور کرمان یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔ اطلاعات کے مطابق، مرضیہ کرمان کے میدانِ آزادی کے قریب جاری احتجاج کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کا شکار ہوئیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے انٹرنیٹ پر سخت پابندیوں کی وجہ سے مختلف علاقوں سے اطلاعات کی ترسیل میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کے باعث زمینی حقائق تک بروقت رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز