چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںکرونا وائرس خلیجی ملک کویت میں پہنچ گیا

کرونا وائرس خلیجی ملک کویت میں پہنچ گیا

 

کویت سٹی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے دنیا میں خوف کی فضا قائم کرنے والا قاتل کرونا وائرس بحرین اور عمان کے بعد تیسرےخلیجی ملک کویت میں بھی پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے سرکاری نیوز اینجنسی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کویت میں تین ایسے افراد کا کیس سامنے آگیا ہے جو اس وائیرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ان تین افراد میں سے ایک ضعیف العمر شخص بھی شامل ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ تینوں افراد ایران سے واپس کویت آئے تھے۔

کویت حکومت نے کرونا سے بچاؤ کی کوششوں میں ایران سے واپس آنے والے تمام شہریوں کو کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کے لئے ایسے افراد کو ایک الگ جگہ میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز