راولپنڈی(ہمگام نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق بد عنوانی کے الزامات پر برطرف ہونے والے افسران میں ایک لیفٹننٹ جنرل، 5 بریگیڈیئر،3 کرنلز اور ایک میجر رینک کے افسران شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق برطرف افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجرجنرل اعجاز شاہد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ برطرف کیے جانے والے افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان میں بھی رہ چکے تھے۔