بندرعباس( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت آئی آر جی سی کے اہلکاروں نے کرگان بندرگاہ اور بحیرہ بلوچستان کے ساحلوں پر غریب بلوچ ماہیگیروں کی کشتیوں پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے متعدد کشتیاں ضبط کرنے کے علاوہ ملاحوں کو بھی گرفتار کرلیاـ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب (IRGC) نے بندرعباس کے علاقے کرگان بندرگاہ پر اس وقت حملہ کر دیا جب بلوچ غریب ماہیگیر ساحل سمندر پر اپنی کشتیاں ننگر انداز کر رہے تھے اس حملے کے نتیجے میں کئی کشتیوں کو جلانے کے بعد غریب ماہیگیروں کو بھی گرفتار کرنے کے بعد ساحل پر کھڑی دیگر کئی کشتیاں ضبط کر لیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ماہیگیروں کو بندرعباس کے مرکزی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ آئی آر جی سی کے اس حملے میں قابض ایرانی نیوی بھی ساتھ تھی ـ تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔