دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکرگان بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کے اہلکاروں کا حملہ بلوچ مزدوروں...

کرگان بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کے اہلکاروں کا حملہ بلوچ مزدوروں کو شدید زدوکوب کیا

ھرمزگان ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی نیوی کے اہلکاروں نے ہرمزگان کے ساحلے علاقے اور کرگان سمیت بلوچستان کے کئی ساحلی پٹیوں پر حملہ کرکے لوگوں میں خوف و حراس پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مزید اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 2 فروری 2020 کو کرگان بندرگاہ اور قرب و جوار میں قابض ایرانی نیوی کے اہلکاروں نے حملے کرکے اکثریتی بلوچ آبادی والے علاقوں میں لوگوں میں خوف و حراس پھیلا دیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ قابض ایرانی نیوی کے اہلکاروں نے بندرگاہ سے متصل ایرانی پیٹرولیم کے کاروبار کرنے والے ایک بلوچ مزدور کو شدید مارنے کے بعد اسے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاہم گرفتار شدہ بلوچ مزدور کے بارے میں مزید معلومات کا سلسلہ جاری ہے۔
ـ
واضح رہے کہ اسی کرگان بندرگاہ اور بندرعباس کے ساحل پر پہلے بھی کئی بار قابض ایرانی نیوی نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کئ بلوچ مزدور قابض ایرانی نیوی کے اہلکاروں کے حملوں کی زد میں آ کر جانبحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز