جنیوا(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں بانک کریمہ بلوچ کے ناگہانی وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں۔
انھوں نے کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کا اچانک انتقال کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ بی آر پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈین حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے خاندان اور بلوچ قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کرے۔