کسرکند(ہمگام نیوز ) آج بروز ہفتہ کو صبح کے وقت درجنوں قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے کسرکند شہر کے تلنگ سیکشن میں واقع گاؤں حاجی بازار پر متعدد گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا اور آر پی جیز سے فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی۔
خبر کے اجراء کے وقت تک فوج اور ملٹری فورسز کی اس کارروائی میں ہونے والے جانی نقصان اور حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوج اور فورسز کے اہلکاروں نے “شیخ محمد جدگال” نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا اور آر پی جیز سے گولہ بث اور فائرنگ شروع کردی۔
خبر ترتیب دینے تک اس خبر کی صحیح تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔