کسرکند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کسرکند شہر کے ممتاز فنکار و گلوکار جناب مولابخش رئیسی المعروف مولی 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کسرکند شہر کے رہائشی معروف بلوچی گلوکار مولابخش رئیسی ولد پیر بخش گزشتہ روز انتقال کر گئے ـ
2016 میں، وہ چابہار شہر میں زیمل میوزک ٹیلنٹ کی تلاش کے مقابلے کے دوسرے راؤنڈ کا فاتح تھا، اور اس نے مختلف میوزک گروپس میں کام کیا۔
میوزک مارکیٹ کے جمود، حکام کی جانب سے تعاون نہ ملنے، بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں کے دباؤ کی وجہ سے میوزک کلبوں کی بندش کے باعث مولی اپنی زندگی کے اختتام پر نشے کے جال میں پھنس گئے۔
اس فنکار کی میت کو گزشتہ روز بیگ گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔