سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکشمیر:ہندوستانی فوج کے کانوائے پر بمب حملہ، 5 اہلکار زخمی

کشمیر:ہندوستانی فوج کے کانوائے پر بمب حملہ، 5 اہلکار زخمی

پلوامہ(ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہندوستانی فورسز کے کانوائے پر بمب حملہ ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہندوستانی فورسز کے کانوائے پر بمب حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں.ہندوستانی فورسز کا کانوائے ڈسٹرکٹ پلوامہ کے گاؤں اریوال کی جانب جا رہی تھی کہ اسے نشانہ بنایا گیا.

واضح رہے اس سے پہلے بھی مزکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر ایک خونی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں چالیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، جس کی ذمہ داری پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز