پنجشنبه, جنوري 16, 2025
Homeخبریںکشمیر مسئلے میں حمایت کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب...

کشمیر مسئلے میں حمایت کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا

ابو دبئی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی اقدام کی حمایت کرنے پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے،بھارتی وزیر اعظم کو متحدہ عرب امارات کے اعلی سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے امارات میں اسٹریٹجک تعلقات مضبوط کرنے پر گفتگو کی ۔

ابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات میں مودی نے امارات کا کشمیر کیلئے اس کی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا،انہو ں نے کہا کہ کشمیر کے داخلی معاملے کو سمجھنے اور اس کی حمایت پر وہ امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،متحدہ عرب امارات ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے مودی حکومت کے کشمیر کے اقدام پر اپنا بیان دیا ہے ۔

دوسری جانب مودی نے امارات اور بحرین کے تاجروں کو کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے زور دیا ہے اور اکتوبر میں جموں و کشمیر میں ہونے والی انویسٹرز کی سمٹ میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے ۔علاوہ ازیں بھارتی وزیر اعظم نے امارات میں اسٹریٹجک تعلقات مضبوط کرنے پر گفتگو کی،تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کو امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’آرڈر آفزیاد‘ دیا گیا، متحدہ عرب امارات کے کے شیخ محمد بن زید النہیان نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’آپ (ایوارڈ) کے حقدار ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز