یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکنارک :ایرانی پولیس نے نوجوان بلوچ طالب علم کو گرفتار کرلیا

کنارک :ایرانی پولیس نے نوجوان بلوچ طالب علم کو گرفتار کرلیا

دزاپ/ زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے ساحلی شہر کنارک کے ایک گاؤں میں قابض ایرانی پولیس نے 12 ویں جماعت کے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ یوسف سینگلہ ولد یونس بلوچ ، جو وش آباد گاؤں کا رہائشی تھا کو پولیس فورس نے گزشتہ روز ان کے گھر سے گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

کمسن طالب علم کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے ایک بلوچ رپورٹر کو بتایا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے ہمارے کنبے کے چھ افراد کو گھر میں گھس کر زد وکوب کرنے کے بعد یوسف کو ہتھکڑیاں پہنا کر گھر سے گھسیٹتے ہوئے باہر لے جا کر تشدد کرنے کے بعد اسے اپنی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

تاہم ذرائع نے یوسف کے خلاف لگائے جانے والے کسی بھی الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور اہل خانہ کو گرفتاری کی وجہ بھی نہیں بتائی، لیکن ان کا کہنا ہے کہ گرفتاری ملک کی سیاسی صورتحال پر تنقید اور ان کی سوشل میڈیا پر قاسم سلیمانی کے قتل کے حوالے سے اظہار خیال ان کی گرفتاری کی وجہ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز