شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں جاری مظاہرہ پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی کے لیے نکالی جانے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے، لاٹھی چارج سے متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کی لاٹھی چارج، شیلنگ اور تشدد کے باعث کوئٹہ میں حالات کشیدہ ہیں، کئی مظاہرین زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔