شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے منو جان روڈ پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قریب بارہ بجے مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے ہُدہ میں منو جان روڈ پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں مزید جانی نقصانات کی اطلاع ہے تاہم اس کی اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔