سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار اسرار ترین کی گاڈی پر حملہ،دو...

کوئٹہ، پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار اسرار ترین کی گاڈی پر حملہ،دو اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پشین اسٹاپ پر نامعلوم مسلح موٹرسائکل سواروں نے ایک سرکاری گاڈی پر فائرنگ کرکے دو لیویز اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے پشین اسٹاپ پر پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار اور باپ پارٹی کے رہنماء اسرار ترین کی گاڈی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڈی میں بطور سیکیورٹی سوار دو لیویز اہلکار ضیاء الدین ولد جمال شاہ سکنہِ دکی اور محمد یوسف ولد کرم خان سکنہِ لورالائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گاڈی میں اسرار ترین خود سوار نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز