کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے سپینی روڈ پر پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سپینی روڈ مبارک چوک پر پولیس وین پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیاگیا جب وین سڑک سے گزر رہی تھی حملے کے نتیجے میں تین اہلکار اظہر،شارخ سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔