چهارشنبه, دسمبر 4, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، ہنڈی کے کاروبار پر 3افراد گرفتار لاکھوں روپے برآمد

کوئٹہ، ہنڈی کے کاروبار پر 3افراد گرفتار لاکھوں روپے برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ایف آئی اے کمر شل بینکنگ سرکل نے دو مختلف کا روائیوں میں حوالے اورہنڈی کا کاروبا ر کر نے والے تین افراد کو گر فتا رکر کے سا ڑھے 27لاکھ روپے سے زائد رقم بر آمد کر لی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پیر کو ایف آئی اے کمر شل بینکنگ سرکل نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علا قے یزدان خان روڈ پر چاول کے کاروبار کی آڑ میں حوالے اور ہنڈی کا کارو بار کر نے والے محمد ہا شم نا می شخص کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے انہوں نے غیر قانونی طورپر حوالے اور ہنڈی کے لئے استعمال ہو نے والے 9250امریکی ڈالر،15269000ایرانی ریال، 44380افغانی کر نسی، 50 ریو رومانی کر نسی، 30اسٹریلین ڈالر اور 186040پاکستانی روپے بر آمد کر لئے بر آمد کی جانے والی کل کر نسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 2357320ہے ایف آئی نے ملزم کے قبضے سے تین موبائل فونز بر آمد کر لئے جبکہ ایف آئی اے نے دوسری کا روائی کر تے ہوئے کوئٹہ کے علا قے قندھا ری بازار میں حبیب اللہ اور اسکے بیٹے حفیظ اللہ کو حوالے اور ہنڈی کے غیر قانونی کا روبار کر نے کے الزام میں گر فتا ر کر کے انکے قبضے سے 100امریکی ڈالر، 44380یو اے ای درہم، 6500سعودی ریال اور226200پاکستان روپے بر آمد کر لئے بر آمد کی جانے والی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 419482بنتی ہے ایف آئی اے نے دونوں کا روائیوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزما ن سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز