یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:بلوچ جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4612 دن ہو...

کوئٹہ:بلوچ جبری لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4612 دن ہو گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں جبری لاپتہ افراد کے باحفاظت بازیابی کے لئے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سیاسی اور سماجی کارکنان دیدگ بلوچ، ابراهيم بلوچ اور دیگر شامل تھے.

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم بلوچستان میں پیدا شدہ مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں اور مسلسل ایک پر امن جدوجہد کر رہے ہیں، لکن آئے روز جبر، تشدد جبری گمشدگیوں سے لوگوں کے دلوں میں نفرت کی آگ بھڑک اٹھی ہے، ہر پھینکی گئی مسخ شدہ لاش سے نفرت کی چنگاری اٹھتی ہے، ریاستی تحقیقات اور کمیشن محض ڈھونگ ہیں، جہاں قبل از وقت یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز جبری گمشدگیوں میں ملوث نہیں ہیں، جسے بلوچ قوم ایک مضحکہ خیز اور سنگین مزاق سمجھتی ہے متاثرہ لواحقین کا کہنا ہے کہ قاتل بھی وہے اور منصف بھی وہی تو ہم کس در میں انصاف مانگیں.
ہر آنے والی حکومت یہ کہتی ہے کہ ریاستی فورسز اور ایجنسیاں جبری گمشدگیوں میں ملوث نہیں ہیں تو وہ جناب یہ بتا دیں کہ سیکورٹی فورسز کے ٹرکوں اور بکتر بند گاڑیوں میں ملبوس اہلکار کون ہیں اور کہاں سے آتے ہیں جو آئے روز لوگوں کو دن دیہاڑے جبری طور پر اٹھا کر لاپتہ کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز