کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں کریکر بم حملہ ایک بچہ ہلاک2 زخمی۔تفصیلا ت کے مطا بق سوموار کو کو ئٹہ کے علاقے جنا ح ٹاؤن سے متصل کلی برات میں بچے سڑک کنارے جھولہ جھول رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر کریکر بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں حسین بخش نامی ایک بچہ ہلاک جبکہ تین سالہ صنم اور تین سالہ شہناز شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
دریں اثنا کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع خو شحال روڈ پر کاکڑ کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دارو خان نامی شخص کو ہلاک کردیا ۔